18

سرفراز احمد نے ورلڈکپ کے کسی میچ میں 500 رنز بننے کا امکان مسترد کردیا


اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں، کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس

اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں، کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس

ٹاؤنٹین: سرفراز احمد نے ورلڈکپ کے کسی میچ میں 500رنز بننے کا امکان مسترد کردیا۔

پریس کانفرنس میں نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوملکوں کی باہمی سیریز میں صورتحال مختلف ہوتی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں بڑے اسکور بنے،اس وقت بھی میرا یہی کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں دباؤ مختلف طرح کا ہوگا اور نظر بھی یہی آرہا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں بھی 330یا 340رنز بنا رہی ہیں جب کہ یہ اہداف حاصل کرنا بھی آسان نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتاکہ کوئی ٹیم میگا ایونٹ کے کسی میچ میں 500کا ٹوٹل حاصل کرپائے گی۔





Source link