29

شامی پر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد


شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے،اس میں فکسنگ بھی شامل تھی۔ فوٹو:فائل

شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے،اس میں فکسنگ بھی شامل تھی۔ فوٹو:فائل

 کولکتہ: بھارتی پیسر محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے گئے۔

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی پیسر محمد شامی نئی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ کولکتہ پولیس نے ان پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کردی گئی۔

یاد رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے،اس میں فکسنگ بھی شامل تھی تاہم بی سی سی آئی نے تحقیقات کے بعد فاسٹ بولر کو کلین چٹ دیدی۔





Source link