12

وسیم اکرم باکسر محمد وسیم کا حوصلہ بڑھانے لگے


دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن کے خلاف فائٹ میں کامیابی کے لیے قومی باکسر کو آل دی بیسٹ کہتا ہوں،وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن کے خلاف فائٹ میں کامیابی کے لیے قومی باکسر کو آل دی بیسٹ کہتا ہوں،وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اگلی فائٹ سے قبل باکسر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ مقابلے کی طرح اس بار بھی محمد وسیم سیکنڈز میں حریف پر برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوں گے، دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن کے خلاف فائٹ میں کامیابی کے لیے قومی باکسر کو آل دی بیسٹ کہتا ہوں، میری اور پوری قوم کی دعائیں محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی باکسر 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں میکسیکو کے گینگن لوپز کے مقابل ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے ستمبر میں فلپائنی حریف کو صرف 82 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔





Source link