44

قومی ویمز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں


 بسمہ معروف کا اسکین کروا لیا گیا ہےاوتشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، فوٹو: فائل

بسمہ معروف کا اسکین کروا لیا گیا ہےاوتشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، فوٹو: فائل

 دبئی: قومی ویمز  ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ٹریننگ کے دوران شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں۔

ٹیم ذرائع کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو شیڈول ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف فیلڈنگ کرتے ہوئے بڑی ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں، ان کو اسٹریچر پر فوری طور پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد اسپتال پہنچادیا گیا۔

بسمہ معروف کا اسکین کروا لیا گیا ہےاوتشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

بسمہ معروف سائینس کے کامیاب آپریشن کے بعد فٹنس مکمل بحال ہونے پر ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کا حصہ بنی تھیں لیکن ایونٹ میں قیادت جویریہ خان نے کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بسمہ معروف نے دوبارہ کپتان کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔





Source link