32

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان آج چارج سنبھالیں گے


 پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے۔

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔  

وسیم خان کی آج مینجمنٹ سٹاف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں،  متعلقہ شعبوں کے سربراہان انہیں مختلف امور اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے،  جمعرات کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کے ساتھ تعارف اور ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے بارے میں بات چیت ہوگی، مختلف معاملات کا جائزہ لینے کے بعد 9 فروری کو وسیم خان کی پریس کانفرنس شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے، اس مقصد کے لئے انگلش کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیسٹر شائر کاؤنٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو موزوں  ترین شخصیت خیال کیا جارہا ہے،  گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے گا، محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر چکی ہے۔





Source link