11

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا


جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

آج کے دن آپ کو ان حالات و واقعات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے جوکہ گزشتہ آپ کی انتہائی پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ کچھ غلط اندازوں کے تحت بنائی ہوئی سکیمیں بری طرح فیل ہو سکتی ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل حل کرنے کی کوشش کیجئے صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے احتیاط برتنے کی کوشش کیجئے بعض امور میں جذباتی فیصلے رنگ لا سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

اب ذرا ہوشمندی سے کام لیں کاروباری سلسلے میں کسی قسم کی جلدبازی کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان حالات پر قابو پانے کی کوشش کیجئے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بعض نام نہاد دوست یا عزیز آپ کو نت نئی تاویلوں کے تحت خوف زدہ کرنے کی کبھی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ آپ وہ مقام حاصل نہ کر سکیں جوکہ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ عرصے سے حالات کا رخ آپ کی منشاء کیخلاف ہے اور غیرمتوقع حالات کے پیش آنے کی وجہ سے آپ اپنے مستقبل کو درخشاں نہیں دیکھ رہے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ چونکہ خاص قسم کے مذہبی انسان ہیں اس لئے حالات سے متاثر زیادہ نہیں ہوئے۔ آپ میں قوت برداشت کی بھی کمی نہیں لیکن پھر بھی آپ کو کسی تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا کسی نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

سویا ہوا ذہن جاگے گا انتشاری کیفیت ختم ہو سکتی ہے اور آپ اپنی پرانی سکیموں پر عمل پیرا ہو کر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں گے کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن آپ کا ساتھ نہ دے سکے گا لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہوا کرتا ہے گھریلو فضا انتہائی خوشگوار رہے گی۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اہل خانہ میں کوئی فرد آپ کے خلاف افواہیں پھیلا سکتے ہیں اس طرح ظاہر ہے کہ مخالفین کو بھی سر اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے کاروباری معاملات بھی الجھ سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

نئی ملازمت کے خواہشمند حضرات اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں بروئے کار لائے تو کاروبار کی پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

مخالف سے صلح کا امکان ہے لیکن یہ صلح ذرا دیکھ بھال کر کیجئے ایسا نہ ہو دشمن کی کسی چالاکی کا آپ شکار بن جائیں کاروبار کرنے والے حضرات اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں