36

کرینہ کپور صبا قمر کی جگہ لینے کے لیے تیار؟


فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں عرفان خان کے ساتھ اداکارہ صبا قمر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فوٹوفائل

فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں عرفان خان کے ساتھ اداکارہ صبا قمر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’ہندی میڈیم2‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی جگہ جلوے دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

2017 کی سپر ہٹ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ اداکارعرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہاگیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صباقمر کی ’’ہندی میڈیم‘‘ کی چین میں کروڑوں کی کمائی

فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کااعلان کیاگیاتھا، تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اب فلم میں صبا قمر کی جگہ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے نام پر مرکزی اداکارہ کے لیے غور کیاجارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرکرینہ اس فلم کے لیے مان جاتی ہیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ دوسری  جانب شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خبر سن کر ہی پرجوش ہوگئے ہیں۔





Source link