3

سارا کیا کرایا سامنے آنے لگا ۔۔ کوٹ لکھپت میں قید نوازشریف خطرناک ترین بیماری میں مبتلا؟ ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی



لاہور(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے،، نوازشریف کے ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،، عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے،، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو بازو میں وقفے وقفے سے تکلیف کی شکایت ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی،، نوازشریف کے ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے،، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان صبح سے شام تک ملاقات کے لئے انتظار کرتے رہے،نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل حکام کو سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں سنگین خدشات سے آگاہ کیا،، ذرائع کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر نے ڈاکٹر عدنان کو جواب دیا کہ یہ لاک اپ ٹائم ہے کچھ نہیں کرسکتا،آپ پیر کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کریں،، ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی خرابی کے بارے میں تصدیق کی اور کہا کہ سارا دن انتظار کے بعد بھی ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی،، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تک فوری رسائی کی اشد ضرورت ہے، سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،، ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ جیل حکام نے شام 5 بجے جیل میں تعینات میڈیکل افسر سے بات کرائی ہے۔

The post سارا کیا کرایا سامنے آنے لگا ۔۔ کوٹ لکھپت میں قید نوازشریف خطرناک ترین بیماری میں مبتلا؟ ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں