21

ٹیکس دینے سے کوئی ناراض ہوگا تو اسے ناراض کریں گے، مشیر خزانہ


امیروں کا ٹیکس نہ دینا ناقابل قبول ہے، عبدالحفیظ شیخ فوٹو:فائل

امیروں کا ٹیکس نہ دینا ناقابل قبول ہے، عبدالحفیظ شیخ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے سے کوئی ناراض ہوگا تو اسے ناراض کریں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کو ٹیکس دینا ہوگا، ہمارے ملک میں امیر لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، اگر کوئی ٹیکس دینے سے ناراض ہو گا تو ہم اسے ناراض کریں گے، لیکن کسی صورت میں ٹیکس چھوٹ اب کسی کو نہیں دی جائے گی، امیروں کا ٹیکس نہ دینا قابل قبول بات نہیں ہے۔





Source link