3

نواز شریف کے معالجوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا : مریم نواز کا ایک اور ٹویٹ


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن نواز شریف کے معالجوں کو روکے رکھا گیا اور انہوں ملاقات کی اجازات نہیں دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’ کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، نواز شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ، پیچدہ میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ‘‘۔

خیال رہے کہ آج سے کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق حکمران جماعت نے اپنی پارٹی میں بغاوت کو روکنے کے لیے مریم نواز کو ایک مرتبہ پھر سے سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اب مریم نواز گاہے بگاہے ٹوئٹر پر متحرک دکھائی دے کر اس چیز کا ثبوت دے رہی ہیں کہ وہ متحرک ہو چکی ہیں، 3 روز قبل مریم نواز، بیگم شمیم اختر سمیت لیگی رہنماؤں نے کوٹ لکھ پت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انکی طبیعت دریافت کی ، اس وقت نجی ٹی وی چینل کی وجہ سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ لیگی رہنماء نے نواز شریف کو تعویذ ددیا اور کہا گیا یہ مشکلات دور کرنے کے لیے تعویذ ہے جسے نواز شریف نے اپنی جیب میں ڈال لیا ۔

The post نواز شریف کے معالجوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا : مریم نواز کا ایک اور ٹویٹ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں