2

چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ رقم پاکستان نہ پہنچ سکی، تاحال مذاکرات جاری



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے دورہ چین، دورہ متحدہ عرب امارات اور پھر اماراتی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے درمیان کئی ارب ڈالر کے امداد کے وعدے وعید ہوئے، تاہم ابھی تک اس قرض کو کیسے حاصل کرنا ہے، نہ چین اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کسی کے

ساتھ بھی معاملات طے نہ ہو سکے، چین کےساتھ ابھی تک مذاکرات جاری ۔تفصیلات کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات نے تاحال اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو اعلان کردہ قرض فراہم نہیں کیا، حکومت پاکستان چینی اور اماراتی حکومت کے ساتھ قرض پر عائد شرح سود کے حوالے سے مذاکرات کر رہی ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 فیصد کی شرح سود پر قرض فراہم کیا گیا ہےلیکن ابھی تک چین اور اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قرضے کی شرح سود طے نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ابھی تک رقم پاکستان کے حوالے نہیں کی جاسکی ۔
حکومت پاکستان اس حوالے سے کوشش کر رہی کہ سعودی عرب کی طرح ہی چین اور متحدہ عرب امارات کو بھی کم شرح سود پر قرضہ دیئے جا سکیں۔
خیال رہے کہ دورہ چین کے حوالے سے ابھی تک یہ معلومات فراہم نہین کی گئیں کہ کتنی رقم قرض میں مل رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے یہ اعلان کی گیاا تھا کہ اماراتی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے لیے 12 عرب ڈالر سے زائد کا مالیاتی پیکج لا رہے ہیں، پیکج تو لائے لیکن یہ پیکج ملنا کیسے ہے؟ ابھی تک یہ ہی طے نہیں ہو سکا ۔

The post چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ رقم پاکستان نہ پہنچ سکی، تاحال مذاکرات جاری appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں