2

مولوی ناصر مدنی کے خلاد عدالت میں درخواست دائر ، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اوئے بولدے نئی یار ۔۔۔ علامہ ناصر مدنی وہ علامہ ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز خطابت کی جگہ پر سوشل میڈیا پر اتنے وائرل ہوچکے ہیں کہ تقریباً ہر کسی کے موبائل میں انکا ایک نہ ایک کلپ ضرور ہوتا ہے ۔ لیکن یہی انداز خطابت مولونا کے گلے پڑ جائے گا

انہوں نےسوچا نہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں شہری عبد الرحمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے، وہ مختلف اجتماع، مساجد میں خطاب کے دوران گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کرتے ہیں،ناصر مدنی کی طرف سے بیہودہ زبان کے استعمال سے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے۔ ان کے ایسے بے لغو اور بے معنی خطبات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔درخواست گزار نے مذہب کو بدنام کرنے پر ان کیخلاف فوجداری کارروائی کے حکم کی استدعا کی ہے۔
سیشن عدالت نے شہری کی درخواست کو مقرر کرتے ہوئے اس درخواست پر سماعت کی ، سماعت معزز جج سیف اللہ ہنجرا نے کی ۔ معزز جج سیف اللہ ہنجرا کی جانب سے ایف آئی اے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈائریکٹ ایف آئی اے بائسی جنوری کو عدالت میں پیش ہوں اور معاملے کے حوالے سے آگاہ کریں ، عدالت نے شہر عبد الرحمان کی درخواست پر کیس کی سماعت کو 22 جنوری تک ملتوی کر دیا ہے ۔

The post مولوی ناصر مدنی کے خلاد عدالت میں درخواست دائر ، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں