2

اگر جدو جہد جاری رہی تو 2 سے اڑھائی سال میں ڈیم تعمیر ہوجائے گا : چیف جسٹس آف پاکستان



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر میں پہلے تو ڈیم نے نو سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا لیکن اب اللہ کا کرم ہو چکا ہے اور بہت سے مسائل فوری طور پر حل ہو چکے ہیں، اب ڈیم کی تعمیر دو سے اڑھائی سال میں ہوجائے گی، بھاشا

ڈیم کی تعمیر پر 1584 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کہ ڈیم کی تعمیر میں پہلے تو ڈیم نے نو سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا لیکن اب اللہ کا کرم ہو چکا ہے اور بہت سے مسائل فوری طور پر حل ہو چکے ہیں، اب ڈیم کی تعمیر دو سے اڑھائی سال میں ہوجائے گی، بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 1584 ارب روپے خرچ ہوں گے، زمینی کے مسائل بھی حل ہوتے چلے گئے وہ بھی کسی عدالت میں جائے بنا ہی، اگر جدو جہد جاری رہی تو ڈیم قلیل مدت میں تعمیر کر لیا جائے گا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کو لے کر اوورسیزی پاکستانیوں سے سب سے زیادہ توقعات منسلک ہیں، اوورسیز پاکستانی جتنا اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں اتنا ہم بھی نہیں کرتے، اوورسیز پاکستانی مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کے لیے آگے ہوتے ہیں، دورہ برطانیہ کے دورانن پانچ سے چھے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، جگہ کم پڑی اور لوگ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے جگڑ پڑے، مانچسٹر میں جب تقریب کا انعقاف کیا گیا تو وہاں پر 1300 لوگوں کی گجا ئش تھی لیکن اس سے بھی زیادہ لوگ ہال کے باہر کھڑے تھے۔

The post اگر جدو جہد جاری رہی تو 2 سے اڑھائی سال میں ڈیم تعمیر ہوجائے گا : چیف جسٹس آف پاکستان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں