23

قصور کی زینب کو انصاف دلانے کے لیے تو ’ کرن ناز ‘ نے اپنی بیٹی کے ساتھ شو کیا تھا مگر ۔۔۔۔ کراچی کے ڈیڑھ سالہ احسن کو انصاف دلانے کے لیے معروف اینکر نے کیا کر دیا ؟ جانیئے



کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ احسن اپنی والدی کی گود میں تھا جب پولیس نے مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے گولی چلائی لیکن وہ گولی گاڑی میں موجود احسن کو آ لگی۔ ڈیڑھ سالہ

احسن گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے کی مذمت کی تھی جبکہ آئی جی سندھنے احسن کے والدین سے معافی مانگی تھی کہ ان کے ادارے کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔اب ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کرن ناز نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر شو کر کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ کرن ناز نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر کوئی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ یا تو کراچی کو محفوظ بنایا جائے یا ہر شہری کو بلٹ پروف جیکٹ پہنا دی جائے تا کہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔ گزشتہ ایک سال میں کراچی پولیس کی گولیوں کا شکار ہو کر 6معصوم جانیں جا چکی ہیں۔ کرن ناز اور دوسرے صحافیوں نے اس حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سندھ پولیس کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتے اور پولیس کے اندر بھی سدھار لایا جائے۔



Source link