18

عثمان بزدا کی کرسی کو خطرہ:ن لیگ اور ق لیگ میں خفیہ رابطے،نیا وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) سے ہو گا۔۔۔لیکن کون؟نام بھی سامنے آ گیا



لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کرسی ڈولنے لگی ہے اور مسلم لیگ (ن)، ق لیگ کی بڑھتی قربت اور خفیہ ملاقاتوں نے وزیراعلیٰ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ن لیگ نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے جنوبی پنجاب کے سردار کو نمبر گیم پوری کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

صحافی اخلاق باجوہ کی رپورٹ کے مطابق بجٹ تک ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جس کے کامیاب ہونے پر سردار اویس لغاری وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے وزیراعظم عمران خان پر واضح کردیاہے کہ وہ وفاق اور بالخصوص پنجاب کی گورننس سے مطمئن نہیں ہیں اس لئے پنجاب کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے، اس پیغام کے بعد وزیراعظم 10 اپریل کو لاہور آئے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو واضح الفاظ میں بتادیا کہ آپ کی وجہ سے مجھے باتیں سننا پڑتی ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے بھی شکایات کے انبار لگادئیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی دو اعلیٰ شخصیات کی بے جا مداخلت کی شکایت کی اور بیوروکریسی کے روئیے بارے بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا آپ کو ہر طرح سے اختیار دیا گیا ہے آپ خود کو اہل ثابت کریں۔ اس دوران پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی کو بھی بلا کے پیغام دیا گیا کہ اگر صوبے میں رہنا ہے تو کام کریں، وزیراعظم کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی ہے۔دوسری جانب ق لیگ اور ن لیگ کے درمیان بھی قربت بڑھنے لگی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہبازشریف اور مونس الٰہی کے درمیان کئی خفیہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں اگرچہ ق لیگ اور مونس الٰہی ان ملاقاتوں سے انکاری ہیں مگر ذرائع کا اصرار ہے کہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔چودھری شجاعت حسین اور شہبازشریف بھی لندن میں ملاقات کرسکتے ہیں۔



Source link