22

عمران خان نے حسن نثارسے ملاقات میں کون سی خفیہ باتیں کیں؟تفصیلات سامنے آ گئیں



لاہور( ویب ڈیسک ) موجودہ حکومت کو ایک نہیں کئی بحرانوں کاسامنا ہے۔ایک تو پی ٹی آئی حکومت کا احتساب کا نعرہ بھی اسے اپوزیشن کے چنگل سے نکلنے نہیں دے رہا اور دوسری طرف ملک کی خراب معیشت بھی انہیں پریشان کیے ہوئے ہے۔موجودہ حکومت نے ملک پاکستان کی باگ ڈور

اس وقت سنبھالی جب سالہا سال تک کئی سیاسی جماعتوں نے اسے لوٹ لوٹ کر ادھ موا کر دیااور اس ملک کو بیرونی قرضوں کے حصار میں جکڑ رکھا تھا۔ اب حکومت کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو ہے نہیں کہ ایسے گھمائیں گے اور ملکی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کی صورت حال بھی بہتر ہو جائے گی۔موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام سے تین ماہ کا ٹائم مانگا تھااس کے بعد چھے ماہ کا عرصہ مانگا کہ تب تک عوام برداشت کر لیں مگر آج9ماہ ہونے کو آئے ہیں عوام کے حالات بہتر ہوتے نظر ہی نہیں آ رہے۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے پٹرول،گیس،بجلی اور دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ ادھر آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے ایسی شرائط عائد کی ہیں کہ وزیر خزانہ سوچ میں پڑے ہوئے ہیں۔سینئر صحافی حسن نثار نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں جو راز کی باتیں عمران خان نے حسن نثار کو بتائیں وہ ساری تو انہوں نے بتانے سے انکار کیا مگر اپنے پروگرام میں یہ ضرور بتایا کہ عمران خان صاحب ملک و قوم کے لیے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں دن بھر کام کرنے کے بعدجب شام کو جا کر بستر پر لیٹتا ہوں تو مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ کسی کے میسج کا جواب دے سکوں۔معیشت اور ملکی نظام اس حد تک خراب ہے کہ جلدی ٹھیک ہونے میں نہیں آرہا۔



Source link