17

بریکنگ نیوز:حکومت ناکام،عید سے پہلے کیا کام ہونیوالا ہے؟عمران خان کے بڑے اتحادی نے بغاوت کا اعلان کر دیا



نصیرآباد(ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہا ہے کہ جام حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے آٹھ ماہ کی کارگردگی عوام کے سامنے ہے جام حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا جمہوری حق ہے ہم نہ کسی کے کہنے پر حکومت کو ہٹائیں گے نہ کسی کے کہنے پر

حکومت بنائیں گے عید قربان سے پہلے پہلے صوبائی حکومت قرباں ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ڈیرہ مراد جمالی میں شہید حاجی محمد نوازمینگل کی تعزیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع شہیدحاجی محمد نوازمینگل کے بھائی ڈاکٹرشاہنوازمینگل،بیٹے رحمت اللہ مینگل، بی این پی کے ممبران صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہنوانی، احمد نوازبلوچ، سابق ایم این اے میرعبدالرؤف مینگل،حاجی محمد الیاس مینگل، نواب امان اللہ خان زہری، میر عبدالغفورمینگل ،بی این پی کے ضلعی صدرمیر محمدا سماعیل مینگل، میر باقی مینگل، خدابخش بنگلزئی،میر محی الدین لہڑی،میر نذیراحمد کھوسہ ، میرعبدالرشید مینگل، گل محمد مینگل، سمیت دیگر افرادموجودتھے۔ سردار اخترمینگل نے کہا کہ بی اے پی کا کوئی مستقبل نہیں ہے وہ ایک ماہ میں پارٹی بنی اورانہیں ایک ماہ میں حکومت دے دی گئی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر ایک کسی نہ کسی کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں جب تک چراہا کے پاس لاٹھی ہے یہ بھیڑبکریاں گائے سب اکٹھے ہونگے ۔وفاق کی جانب سے 70 سالوں سے بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیاوفاق سے جو ہمارے چھ نقاط ہوئے تھے ان سے نہ میں مطمئن ہوں نہ میری جماعت کے کارکنان مطمئن ہیں سات مہینوں میں تو وفاق نے کچھ بلوچستان کے مسئلہ حل نہیں کئے باقی چار مہینوں میں کیا کر سکتے ہیں پھر بھی ہم چار مہینے انتظار کریں گے اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ بی این پی ان کا ساتھ دے تو انہیں ہمارے 6 نکات پر من و عن عمل درآمد کرنا ہوگا ۔



Source link