31

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو بڑا حکم جاری کردیا



لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت کو فی الوقت حکومت کے خلاف کوئی بھی تحریک چلانے اور کسی قسم کا بھی احتجاج کرنے سے روک دیا ہے ۔ اس حوالے

سے پارٹی قیادت اور کارکنان کو ایک ’’گائیڈ لائن‘‘ دی گئی ہے جس کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا وقت نہیں بلکہ موجودہ حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کارکردگی سے خود عوام تنگ آکر مسلم لیگ ن کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اس سلسلہ میں مکمل طور پر روک دیا ہے کہ وہ کسی بھی ایشو پر فی الحال کارکنوں کو باہر لانے کی کوشش نہ کریں اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل تنظیموں کو بھی اس بارے میں وضاحت کریں تاہم دوسری طرف تنظیمی معاملات کو بہتر کرنے پر زور دیا جائے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے چند ماہ کے بعد ہی مہنگائی کا گراف اوپر چلا گیا جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتبار بھی تبدیلی سرکار سے اُٹھنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف جہاں بیان بازی ہو رہی تھی وہیں اُس بیان بازی کو فی الوقت روک دیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے موجودہ حکومتی دور میں ہونے والی مہنگائی اور اس کے نتیجے میں عوام کا تبدیلی سرکار پر سے ڈگمگاتا ہوا اعتبار مکمل طور پر کیش کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس حوالے سے بس اس وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ کب اور کیسے عوام اپنی ہمت ہاریں تاکہ عوام کو ڈھال بنا کر موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جا سکے۔



Source link