31

وہی ہوا جس کا ڈرتھا: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کر ڈالا


کراچی(ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے صوبے کی حکومت کے خلاف ہی اعلان بغاوت کر دیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کے منصوبے بن کر رہیں گے، سندھ حکومت کو ایک پیسہ نہیں دیں گے۔ سندھ حکومت پیسہ کھا جائے گی ، اسے بالکل بھی کوئی پیسہ نہین دیں گے

گورنر ہاؤس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکج کے چھ سے سات منصوبے تین ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ کراچی پورٹ پر کھڑی خیبر پختونخوا حکومت کی 25 بسیں ادھار دے دیں، گرین لائن اگلے دو ماہ میں چلا دیں گے۔ گورنر سندھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر لائے گی۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے شریف خاندان کیخلاف نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ شریف خاندان کیخلاف پہلے پرانے کیس تھے، اب نئے کیس دائر ہونگے، اور اب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے صوبے کی حکومت کے خلاف ہی اعلان بغاوت کر دیا ہے ۔



Source link