15

عوام کی موجیں لگ گئیں۔۔۔۔ حکومت نے ٹیکس ختم کر نے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کیلئے روڈ میپ جاری کر دیا، آئندہ مالی سال کے دوران مختلف ود ہولڈنگ ٹیکسوں کے خاتمے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے معاشی

استحکام، ترقی و روزگار کیلئے روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال سے مختلف ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیئے جائیں گے ۔ میڈیم ٹرم ٹیکس پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کے علاوہ بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے خصوصی پالیسی مرتب کی جائے گی جبکہ جیو پولیٹکل صورتحال بہتر ہونے پر بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔حکومتی روڈمیپ کے مطابق افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے طور ختم بارڈر کو مزید فعال کیا جائے گا۔5 سال میں 50 لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے ملازمتوں کے 10 لاکھ نے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں 10 لاکھ ، سیاحت کے شعبے میں 5 لاکھ جبکہ 10 بلین ٹری سونامی مہم کے تحت 20 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ حکومتی روڈ میپ کے تحت برآمدات میں اضافہ کرکے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائز بڑھائے جائیں گے۔پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے قرضوں پر انحصار نہیں کیا جائے گا جبکہ سڑکچرل اصلاحات کے ذریعے معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جاری کردہ روڈ میپ پر عمل کرکے پاکستان کو پھر سے تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈال دیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، ان پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ روڈ میپ تحریک انصاف کے وعدوں کا عکاس ہے اور ختم ہوجائے گا ۔



Source link