17

بریکنگ نیوز : رات گئے پاکستان کی بڑی شخصیت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب حکام نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے۔ نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نیب کے اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کے کچھ نمائندوں کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کیس کے بارے میں

معلومات فراہم کی ہیں۔ نیب حکام کے مطابق ان کے پاس ایسے ثبوت آ گئے ہیں جس کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو سزا ہو جائے گی۔ نیب حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیا کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب سابق وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے 25 اپریل تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کا حمزہ شہباز کی جلد گرفتاری کا اعلان، اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، شریف خاندان اب دوبارہ اقتدار میں واپس نہیں آ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ شریف خاندان سے کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حمزہ شہباز جلد گرفتار ہونے والا ہے، جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف اب دوبارہ کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت نے شریف خاندان کیخلاف کرپشن کے نئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب میں صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں نے نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف پہلے پرانے کیسز تھے مگر اب نئے مقدمات دائر ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو شریف فیملی کے خلاف کرپشن کی معلومات سے آگاہ کیا اور مزید کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔



Source link