25

پاکستان کا ہرایک بندہ اسلام کا محافظ ہے ۔۔۔ پاکستانیوں نےایساعالمی ریکارڈ بنا ڈالا کہ پوری دنیا سبحان اللہ کہہ اٹھی


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرِ تعلیم اب تک 10 لاکھ سے زیادہ بچے قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کر چکے ہیں، جبکہ رواں سال 78 ہزار سے زیادہ بچے حافظِ قرآن تیار کرنے کا ریکارڈ بنا لیا۔وفاق المدارس سے اب تک 10 لاکھ

20 ہزار 875 بچے قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں جبکہ رواں سال 78 ہزار 845 بچے حافظِ قرآن بنے۔ سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ رواں سال وفاق المدارس کے تحت تقریبا 14 ہزار بچیوں نے قرآن پاک حفظ کیا۔قاری حنیف جالندھری نے بتایا کہ قرآن پاک چھوٹی اور بڑی دونوں عمر میں حفظ کیا جاتا ہے، اسکے ساتھ بچوں کو پرائمری کلاسز بھی پڑھائی جاتی ہے جس کے بعد میٹرک میں داخلہ آسان ہو جاتا ہے جبکہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے جس میں بنیادی مضامین بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں سمیت گاؤں میں بھی مدارس موجود ہیں جن کی تعداد 30 سے 35 ہزار بنتی ہے، جبکہ حفظ کرنے والے طلبہ کا تعلق مختلف شہروں سے ہوتا ہے۔قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ حفاظ بننے والے طلبہ کو سند وفاق المدارس کی طرف سے جاری کی جاتی ہے، جس کے بعد بچے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر ہی مختلف شعبوں میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفظ کرنے والے بچوں کی عمر عام طور پر 4 سے 7 سال کے درمیان ہوتی ہے جبکہ کم سے کم 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 سال میں بچے حافظ قرآن بن جاتے ہیں۔وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ہمارے مدارس میں رات 9 بجے تک تعلیم جاری رہتی ہے



Source link