38

’’ جناب وزیر اعظم! آپکا شکریہ ‘‘ حامد میر نے عمران خان کے لیے یہ پیغام جاری کیوں کیا؟ جانیئے


لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر 72 گھنٹے میں واپس پرانی سطح پرلانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کر دی ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی وزیراعظم کا شکریہ اد ا کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق

سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا غیر قانونی طور پر ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیاہے اور کہاہے کہ اس سے لوگوں کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کوکارروائی کی ہدایت کی کہ 72 گھنٹے میں ادویات کی قیمتوں کوپرانی سطح پرلایاجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا عوامی خدمت کےمنصوبوں میں مکمل سہولت دی جائے، نئی ترقیاتی اسکیمزبھی ایک ماہ میں لےلی جائیں۔یاد رہے کہ رواں سال دس جنوری کو تمام ادویات پر پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو تین ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی یاد آئی۔حال ہی میں ہولسیلرز اور ریٹیل میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں سو فیصدسے زائد اضافہ کر دیا تھا۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے بعض دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں از خود بلا جواز اضافے پر ایکشن لیتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔کریک ڈاؤن میں غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پر 143 ادویات قبضے میں لے لی گئی تھیں۔وفاقی وزیر صحت عامرکیانی نے ڈریپ کو قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے صورتحال کے ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دیا تھا۔



Source link