17

بریکنگ نیوز:پاکستان کے اہم ترین شہر میں ہولناک واقعہ:ایک شخص نے اپنی دو نوجوان بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعہ کیا پیش آیا؟دلخراش خبر آگئی


لاہور(ویب ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے میں پیش آیا واقعہ جس میں بھائی نے اپنی دوجوان بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔بھائی کا موقف تھا کہ اس نے اپنی بہنوں کو دوا لینے کے لیے اسپتال جانے سے منع کیا تھا مگر اس کے منع کرنے کے باوجود بھی وہ چلی گئیں۔

اس بات پر مشتعل ہو کر اس نے دونوں کو مارڈالا۔کبھی نام نہاد غیرت،تو کبھی بدلہ اور کبھی انااسی طرح کے ملے جلے جھوٹ اور اپنے جرم کو چھپانے کی خاطر آئے روز کہیں نا کہیں عورت کا گلا کاٹ دیا جاتا ہے۔اگرچہ حکومت نے اس طرح کے قتل کے حوالے سے سخت قوانین بنائے ہوئے ہیں مگر معاشرے میں آج بھی آگہی نا ہونے کے برابر ہے۔تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے شعور کی کمی ہے اور جہالت کے اندھیروں سے آج بھی ہم باہر نہیں نکل پائے۔ابھی ٹانک میں بیوی اور نیٹوں اور بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کا زخم تازہ تھا کہ راولپنڈی میں اس سفاک انسان نے اپنی دو جوان بہنوں کو مار ڈالا۔ملک کے ہر کونے سے ایسی خبریں اکثر سنائی دے جاتی ہیں جو دل اور روح پر چرکے لگاتی ہیں۔جانے ایسی کی مصیبت یا مجبوری آ پڑتی ہے کہ کوئی اپنے خونی رشتوں سے اتنا تنگ آجاتا ہے کہ ان کا ہمیشہ کے لیے گلا ہی دبا دیتا ہے۔اگرچہ ااس نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے اپنی بہنوں پر شبہ تھا مگر شبہ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قانون ہاتھ میں لیا جائے اور خود منصف بن کر ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی مگر یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں ہے کہ ختم ہو جائے گا ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔



Source link