28

بریکنگ نیوز:سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے حوالے سے خبر آگئی


اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نیب حکام نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔ نجی ویب سائٹ پاکستان 24 نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیب کے اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کے کچھ نمائندوں کو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کیس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔نیب حکام کا کہناہے کہ ان کے پاس ایسے ثبوت آ گئے ہیں جس کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو سزا ہو جائے گی۔نیب حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب سابق وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے25اپریل تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے75میں سے صرف20 سوالات کے جواب دیئے ہیں اور ن کے جوابات بھی تسلی بخش نہیں ہیں ۔نیب حکام کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی معلومات میں کہا گیاہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں ۔واضح رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی اور نیب نے لیگی رہنما کو 25اپریل تک جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیس کے تفتیشی افسران نے پیش رفت سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی کو آگاہ کردیاہے ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیر اعظم کی درخواست پر احتساب کے ادارے نے3مرتبہ جواب جمع کروانے کی مہلت دی جبکہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر نیب نے وزارت پیٹرولیم سے بھی رابطہ کیا اور نیب نے وزارت سے ریکارڈ کے حصول میں ان کی مدد بھی کی۔نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو مجموعی طور پر6نوٹس جاری کیے۔



Source link