1,405

کرائسٹ چرچ سانحہ میں شہید ہونے والے نعیم رشید کا ریحام خان سے کیا تعلق نکل آیا؟دنگ کر ڈالنے والا انکشاف


لندن (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نیوزی کے شہر کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے نعیم رشید اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنے ایسے تعلق کا اظہار کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر

اپنی پہلی لائیو سٹریمنگ ویڈیو میں ریحام خان کا تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو عملی تعبیر ملی۔انہوں نے کہا کہ انسان کو ناشکرا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم شکر کم اور شکایات زیادہ کرتے ہیں ۔ کرائسٹ چرچ کی دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام نے ردعمل دیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔نیوزی لینڈ کے لوگ پر امن اور بہت اچھے ہیں۔ہمیں کسی غلط کام اور کسی غلط بندے کو پرموٹ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے لوگوں کی تصاویر دیکھیں تو ان میں سے ایک نوجوان مجھے بہت دیکھا بھالا لگا ۔مجھے اس کے نام سے بھی کوئی سمجھ نہیں آئی تاہم جب میں نے اس کے بڑے بھائی کا نام سنا تو میں نے اپنے بھانجے کو فون کر کے ڈبل چیک کیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اٹیک میں شہید ہونے والے نعیم رشید شہید اور انکے خاندان کو ہم بچپن سے جانتے ہیں۔ نعیم رشید بیدار باجی کے صاحبزادے ہیں۔ میں نے بہت چھوٹی عمر میں نعیم بھائی،ان کی والدہ اور نانی کو دیکھا ہے۔یہ بہت پیار کرنے والے اور بہت ہمت والے لوگ ہیں۔بہت سال پہلے نعیم بھائی کی والدہ نےپاکستان میں بڑے شوق کے ساتھ گھر بنایا تھا اسا وقت نعیم بھائی کے والد صاحب دیار غیر میں مقیم تھے۔نعیم بھائی کی والدہ نے اس گھر کو بہت خوبصورتی کے ساتھ ڈیکوریٹ کیا تھا۔

جس فلائٹ پر نعیم بھائی کے والد نے آنا تھا وہ فلائٹ ان سے مس ہو گئی اور بعد ازاں وہیں پر ان کا انتقال ہو گیا اور وہ اپنا بنایا ہوا سجا سجایا گھر بھی نہیں دیکھ سکے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ بیدار باجی نے سنگل مدر ہوتے ہوئے جس خندہ پیشانی سے اپنے بچوں کو پالا وہ اپنی مثال آپ ہے۔نعیم بھائی کی والدہ انتہائی مذہبی خاتون ہیں،رمضان المبارک میں ان کے گھر ایبٹ آباد میں درس قرآن ہوتا ہے اور آج بھی ہمارے خاندان کی خواتین اس درس کا حصہ بنتی ہیں،ان کے ایک بیٹے کاشف کا بڑی چھوٹی عمر میں انتقال ہو گیا تھا اور اس وقت بھی انہوں نے بڑے حوصلے کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کیا تھا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم بھائی کی اہلیہ عنبرین کو ٹی وی پر سنا ،ایمان کی کیا طاقت ہے ؟جوان بیٹے اور شوہر کو کھونے والی خاتون کے چہرے پر اطمنان اور صبر کا مجسمہ دکھائی دے رہی تھی ،میرا خیال ہے کہ اس سے بہتر اسلام کی تبلیغ ہو نہیں سکتی ۔



Source link