9

عمران خان کے جگری دوست اوراہم ترین وفاقی وزیرکے شدت پسندوں کے ساتھ خفیہ رابطے ۔۔۔۔ یہ دراصل کون ہیں؟ خطرناک انکشاف نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی


لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے کالعدم جماعتوں سے تعلقات ہیں، وزیر ریلوے کی قتل کی دھمکی کو نظرانداز نہیں کر سکتے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وزیر ریلوے کیخلاف کارروائی کرے، پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور

نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ رشید کے کالعدم جماعتوں سے تعلقات ہیں،وزیر ریلوے کا بیان دھمکی ہے ،چودھری منظورنے کہا کہ شیخ رشیدکےخلاف مقدمہ کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،قتل کی دھمکی کونظراندازنہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح کی دھمکی ہے جیسے محترمہ بینظیرشہیدکوتھی،لگتاہے اس دھمکی میں وزیراعظم کی منشابھی شامل ہے، چودھری منظور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شیخ رشید کےخلاف کارروائی کرے، واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو انجن بدلنے کا مشورہ دے ڈالا ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں لوکو شیڈ ریلوے ورکشاپ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بچہ بن کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاسی موت مارا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول کو کچھ نہیں کہا ہے، مجھ ڈر ہے کہ کہیں بلاول کپڑے پھاڑ کر میرے خلاف تھانے نہ چلا جائے اور ایف آئی آر نہ کٹوا دے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام سے تعلق بری بات ہے تو میں جرم قبول کرتا ہوں، ملک لوٹنے والے ڈاکو، چور اور لٹیرے آج ضمانتیں کرواتے پھر رہے ہیں، مزدوروں سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ریلوے مزدوروں کی وجہ سے چل رہی ہے، مزدوروں کو ایک ماہ میں تین ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جائے گا، اور انب یہ خبر سامنے آئی ہے۔



Source link