16

پاکستانی مزدوروں کے کام کی خبر : شیخ رشید بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ، شاندار اعلان کردیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کے لیے 3، 3ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں جہاں مزدور کو اپنا گھر مہیا ہو ،امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27اپریل کو ہوجائے گا، منصوبے میں

ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے، بلاول مجھ سے بچ کر کھیلے، لوگ بچ بچا کروا رہے ہیں۔ میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے اب بلاول کو آگے کر دیا ہے۔ زرداری نے 8سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ 30مارچ سے جناح ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3ارب روپے لوٹ کھائے۔ 3ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10ارب کا منافع کمائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔



Source link