36

انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ’ روی بوپارہ “ کا پاک فوج کے نام پیغام وائرل ۔۔۔پوری دنیا میں دھوم مچ گئی


کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ اس موقع پر پاک فوج اور سندھ پولیس سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی

جس کے باعث اس کے کھلاڑی بھی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جن میں ایک غیر ملکی کھلاڑی ” روی بوپارہ “ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے وطن پہنچنے کے بعد پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام جاری کر دیا ہے ۔ روی بوپارہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان آپ کو خود پر فخر ہو نا چاہیے ، میں ہر سپاہی اور فوجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری حفاظت کی ، اس بار میں مزید لوگوں سے مل سکا ہوں اور جس طرح کی مہمان نواز ی پاکستان میں کی گئی وہ سب سے بہترین میں سے ایک تھی ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ورلڈکپ کے حوالے سے سابق کپتان کی رائے جاری کی گئی ہے جس میں اے بی ڈی ویلیئرز کی فیورٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان شامل ہے، اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے بھی کافی اچھے امکانات ہوسکتے ہیں لیکن میرے نزدیک وہ فیورٹ ٹیم نہیں کہی جاسکتی۔ٹرافی جیتنے کے حوالے سے میزبان انگلینڈ اور بھارت کافی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹیم پانچ بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، اس لیے میری نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔



Source link