33

تمہارے رنگ پسٹن جواب دے چکے ہیں ، مجھ سے بچ کے رہنا ورنہ۔۔۔۔ شیخ رشید نے آخری وارننگ جاری کر دی


کراچی (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اپوزیشن پر جملوں کی گولہ باری کرنے بعد اب بلاول کوصاف صاف قتل کی دھمکیاں دینے پراترآئے ہیں ،جس کا پوراخاندان قتل کیا گیا اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی

جائے۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشیدبلاول کوقتل کی دھمکیوں پر اترآئے،انتہا پسندوں کی بھٹوکودھمکیاں نئی نہیں، اب وفاقی وزیرکھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کاپوراخاندان قتل کیا گیا اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں،بختاوربھٹو نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے بلاول کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے آصف زرداری پر بھی طنز کے تیر چلادیے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔ واضھ رہے ک شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا کہ بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب 5 فروری کو فیصل آباد یا نارووال میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور مُردوں کے نام پر اکاؤنٹ بنائے، وہ کرپشن میں دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی گٹر ہیں، جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے، انہیں کہتا ہوں چلّو بھر پانی میں ڈوب مریں،بلاول لانگ مارچ کرنے چلے ہیں یا لونگ مارچ ،مگر عمر کے اس حصے میں بھی انہیں لانگ مارچ اور لونگ مارچ کا فرق بتا دوں گا، بلاول ایسے باپ کا کیس لڑنے جارہے ہيں جو کرپشن میں پاکستان کا سب سے بڑا گٹر ہے ۔ گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق ایک سوال پر انتہائی ناگواری کے ساتھ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان اور بے غیرت انسان قرار دیا۔ بلاول نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ آپ مجھ سے پنڈی کے گٹر کے بارے میں پوچھیں مگر اس انسان کے بارے میں نہ پوچھیں۔



Source link