24

بریکنگ نیوز : ایک اور بڑا امتحان ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں اور انکے اس دورے کا مقصد کیا ہے ؟ تازہ ترین خبر


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت کشیدگی پر اسٹریٹیجک مشاورت کے لئے 3روزہ دورے پر (آج)بروز اتوار کو چین جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (آج)اتوار کو 3روزہ دورے پر چین جائیں گے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ ہم منصب وانگ ڑی سمیت چینی قیادت سے

ملیں گے ۔ اور خطے کے حالات اور باہمی امور پر بات چیت کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پیر اور منگل کو دوطرفہ سٹرٹیجک مشاورت میں حصہ لیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان 12 ارب ڈالر کے قرض کیلئے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے قرض کیلئے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن کیساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نیا پروگرام دینے کیلئے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے ہیں۔12 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے، اس عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لئے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطع کے مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے۔ آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے۔(ش س م)



Source link