12

آج پاکستان کے کن 22 اضلاع میں بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی


کوئٹہ(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں ان میں کوئٹہ ، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ،

لورالائی، بارکھان، پشین، ڑوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، مستونگ، زیارت، نوشکی، چاغی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، قلات، خضدار، ہرنائی، واشک اور خاران شامل ہیں۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں موسم سرما میں کئی برسوں کے بعد بلوچستان میں بھرپور بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک جانب طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے وہیں زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ۔بارش اور برفباری کا باعث بننے والا سسٹم بلوچستان کے جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں اپنا اثر دکھایا، کوئٹہ، زیارت اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ دنوں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، خانوزئی کے علاقے کان مہترزئی میں گزشتہ روز سے اب تک ڈیڑھ فٹ برف پڑی، ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے بلوچستان میں خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے۔شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، ۔ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نوشکی نے مشینری علاقے میں پہنچا دی ہے۔ اس کے علاوہ زیارت اور دکی میں بھی کنٹرول روم قائم کردئے گئے ہیں۔رواں سال موسم سرما میں بلوچستان میں شدید بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس سے جہاں ایک طرف جانی و مالی نقصان ہوا ہے وہیں ماہرین کے مطابق صوبے میں خشک سالی کی کیفیت ختم ہوئی ہے جب کہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔



Source link