18

بریکنگ نیوز : پاکستان کے اہم ترین شہر میں چلتی ٹرین کو تباہ کرنے کی کوشش ۔۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول


جعفر آباد(ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں خاتون سمیت 4مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی

میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنیوالی جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔حادثے میں خاتون سمیت 4 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں 2کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالاجارہا ہے ،حادثہ ٹریک پر نصب دھماکا خیزمواد پھٹنے سے ہوا۔واضح رہے کہ رواں سال 24 فروری کو ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر ایک دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ۔اسی ساخت کا دھماکہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے ہی ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر ہوا جس کے نتیجے میں بولان میل کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اترگئیں جس سے 3 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاروں نے منگولی کے مقام پر کراچی جانے والی بولان میل کے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے 4 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا جب کہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کےمطابق تخریب کاروں نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی۔



Source link