32

بریکنگ نیوز:پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر اور صف اول کے دفاعی تجزیہ کار نے خود کشی کر لی،اندر کی کہانی کیا نکلی ؟


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاک فوج سے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر اور دفاعی تجزیہ کار اسد منیر نے خود کشی کر لی ہے اور ان کے خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر بہت زیادہ پریشان تھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد منیر کی لاش

ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کی رہائشگاہ سے پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ اسد منیر کیخلاف نیب نے تحقیقات کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے اسد منیر بہت پریشان تھے ، نیب کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسد منیر نے ایف الیون میں اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پلاٹ بحال کروایا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد منیر نے خود کشی سے قبل ایک تحریر بھی لکھی جو کہ گزشتہ رات 12بجے کے بعد لکھی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی میڈیا رپورٹ پر کافی پریشان تھے۔گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔



Source link