33

آج کل پاکستان میں فیس بک اور واٹس ایپ کے اکاؤنٹس اچانک کیوں بند ہو رہے ہیں؟ اوران ایپلیکیشنز میں کیا بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں ؟ سب کے کام کی خبر


لاہور (ویب ڈیسک) آج کل پاکستان میں فیس بک اور واتس ایپ کا سسٹم شدید ڈاؤن ہے ، فیس بک کی ایپ واٹس ایپ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ایپ کے تھرڈ پارٹی ورژن استعمال کرنے والے کئی صارفین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں ، جبکہ سیکیورٹی

کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ،اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس پر واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی ایپس دستیاب تھیں جنہیں تھرڈ پارٹیز نے بنایا ہے اور ان میں کئی پرکشش تبدیلیاں کر رکھی ہیں، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ان تھرڈ پارٹی ایپس کی سیکیورٹی کی تصدیق نہیں کر سکتی ہے اور یہ ایپس اس کے سیکیورٹی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں، واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر آپ کو واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایسا پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ آپ کا کاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تو یقیناً آپ کے زیر استعمال واٹس ایپ کا ورژن بھی درست نہیں ہے، واٹس ایپ کے مطابق ایسے اکاؤنٹس سے مستقل بنیادوں پر بند نہیں کیا گیا ہے تاہم صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں اپنی چیٹ کا بیک اپ ضرور بنا لیں اور ایپ کا درست ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے سروس استعمال کریں، یاد رہے کہ سوشل میڈیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ کے صارفین کو رات دیر سے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کے کمپیوٹر سرورز ڈائون ہوگئے جس سے صارفین کو نہ صرف پیغامات بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات پیش آئیں، دنیا بھر میں مختلف سروسز کی نگرانی کرنے والے آزاد ادارے ڈائون ڈیٹیکٹر کو مختلف ملکوں سے فیس بک بند ہونے کی ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔



Source link