36

رات گئے دھماکہ خیز خبر : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اچانک دبنگ شخصیت سے ملاقات، مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے


راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی ڈیفنس سیکرٹری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال

پربھی بات چیت کی گئی ۔ برطانوی سیکرٹری دفاع سٹیفن لوگروونے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کے دفاع کی اہم کڑی جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ساختہ یہ جدید ترین میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل دن اور رات کے اوقات میں اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، یہ تجربہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔



Source link