24

سستی گاڑیوں کا خواب پورا ہوگیا : اب ہوگی ہرپاکستانی کے پاس اپنی گاڑی ، جاپان کی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان کیلئے شاندار اعلان کردیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم سے گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی مٹسو بیشی کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا جس کا عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی

ملاقات میں مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو کیمی ہائیڈ اور پاکستان میں کنٹری ہیڈ شریک تھے جبکہ اس کے علاوہ مشیر تجار عبدالرزاق داﺅد اور انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی مو جود تھے ۔ ملاقات کے دوران مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات چھ دہائیوں پر مشتمل ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ شاندار رہاہے ، موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی دوست پالیسیوں سے متاثر ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مٹسو بیشی کے سربراہ کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دیں گے ، سرمایہ کاری میں آسانیوں کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔سرمایہ کاری میں آسانی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے انفراسٹرکچر انوسمنٹ بینک نے راولپنڈی رنگ روڈ سمیت پاکستان میں 4 نئےمنصوبوں میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں۔ ۔اے آئی آئی بی کیپاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم ایک ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اے آئی آئی بی کے کمیونیکشن و ڈویلپمنٹ شعبے کی سربراہ لورل او سٹفیلڈ اور پرنسیپل اکانومسٹ جینگ پنگ تھیا نے پریس کانفرس کے دوران کیا تھا،بینک نمائندوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ، شہروں اور دیہات میں پانی اور توانائی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری زیر غور ہے۔ جس کی آئندہ دو ماہ میں منظوری دی جائے گی۔کراچی میں ریپڈ ٹرانٹ ،منصوبے کے لیے دس کروڑ ڈالر، راولپنڈی روڈ منصوبے میں 40کروڑ ڈالر، لاہور میں پانی اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے 40کروڑ ڈالر اور کراچی میں پانی اور سیورج کے منصوبے کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔



Source link