18

بریکنگ نیوز : تیار رہو کسی وقت بھی ۔۔۔۔۔ بھارتی افواج کو حکم جاری کر دیا گیا


کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پیرا بریگیڈ کا دورہ کیا اوراپنی فوج کو ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنےکیلئے تیار رہنے کی ہدایت کیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ بپن راوت نے گزشتہ روز پیرا بریگیڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن تیاریوں کا جائزہ لیا

اور فوج کو ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں بلاناغہ جاری ہیں۔ تین چار دن سے وہ مسلسل پاکستان کو للکار رہے ہیں۔ دو تین روز قبل انہیں جنگی جنون کا دورہ پڑا۔ جانے انہوں نے کونسا ڈراؤنا خواب دیکھا ۔ آنکھ کھلی توکارٹون نما بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کیخلاف جارحانہ بیان کے گولے داغنا شروع کر دیا ۔ اپنے تئیں پاکستان کو دھمکاتے ہوئے انہوں نے جو کچھ کہا، پاکستانی حکومت نے اسے گیدڑ بھبھکی سے تعبیر کیا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ’’ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، پاکستان کو ان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، مزید اقدامات کئے جائیں گے، ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتاسکتے، پاکستان کو سرپرائز دیں گے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، مخالف کو بھی درد کا احساس دلانا چاہئے، مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے، مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کو پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی فوج اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا‘‘۔ انڈیا ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنرل نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے یہ بھی ’حکم‘ صادر فرمایاکہ ‘پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے ہوں گے’۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ واضح کرچکے ہیں کہ ’’ہم اپنے دشمن کے عزائم سے پوری طرح باخبر ہیں اور انہیں ناکام بنا کر رہیں گے،



Source link