34

یہ صحافت تو نہ ہوئی:ایک سینئر صحافی نے نواز شریف کی موت کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی افسوس ہو گا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور صحافی غلام حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے نواز شریف سے کہا ہے کہ ہم نے آپ کے بہت بار ٹیسٹ کیے لیکن یقین کریں آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے بس آپ کے دل کا ایک وال بند ہے جو اینجیو پلاسٹی سے کھل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ترین صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حمایتی چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ نواز شریف کی لمبی زندگی ہو۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے نواز شریف سے کہا ہے کہ ہم نے آپ کے بہت بار ٹیسٹ کیے لیکن یقین کریں آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے بس آپ کے دل کا ایک وال بند ہے جو اینجیو پلاسٹی سے کھل سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل اور مجیب الرحمن شامی کی ملاقات ہوئی جس میں اس بات ہر بحث کی گئی کہ نواز شریف کا علاج کہاں ہونا چاہئیے۔لیکن نواز شریف نے کہا کہ میں اس ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ہوں اور میں نے کوئی چوری نہیں کی اس لیے مجھے رہا کیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا۔ جس کے تحت جیل میں 24 گھنٹے 3 ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور مشینری موجود رہے گی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پرنوازشریف کو فوری پی آئی سی منتقل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ نوازشریف کوان کی خواہش کے مطابق علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا ہے۔



Source link