9

بریکنگ نیوز: پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز پار پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں کہ کوئی بھی چینل مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس کو نہیں دکھا سکتا۔ اس سے حکومت کی کمزوریاں ظاہر

ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو مجبور کیا کہ وہ اپوزیشن سیاستدان مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس نہ دکھائیں، ہم مولانا سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن حکومت پاکستان میں غیر اعلانیہ سنسرشپ عائد کرکے کمزوری ظاہر کررہی ہے۔‘‘

اس سے قبل سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے بھی یہ مدعا اُٹھایا گیا کہ ’’سو اِسوقت مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ/دھرنا پریس کانفرنس کسی بھی چینل پر نہیں دکھائی جا رہی۔ اِکّا دُکّا چینلز محض دو چار ٹکرز چلا کر ہی آزادئ صحافت اور غیر جانبداری کا حق ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا تو برطانیہ سے بھی زیادہ آزاد ہو گیا۔‘‘



Source link