7

’’ لگتا ہے آپ کی چڑیا چھٹی پر گئی ہوئی ہے۔۔۔‘‘ احسن اقبال کل کہاں روانہ ہو رہے ہیں؟ نجم سیٹھی کو جواب دے دیا گیا


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہلچل اس وقت دیکھنے میں آئی جب ابھی سے کچھ دیر قبل ہی سینئر صحافی نجم سیٹھی نے سوال کیا ہے کہ کیا شہباز شریف اپنی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ ایک اور سوال میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کیا خواجہ آصف اور احسن اقبال

آج پاکستان کو چھوڑنے والے ہیں؟ جس پر احسن اقبال بھی میدان میں آگئے اور سینئر صحافی کو ناقابلِ یقین جواب دے ڈالا ، تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کو جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا کہ ’’ کل آپ بھی ہمیں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پشاور پر چرسی تکے کی دعوت میں جوائن کر سکتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ کی چڑیا چھٹی پر گئی ہوئی ہے کیونکہ آپ غلط خبر دے ہی نہیں سکتے۔ ‘‘

خیال رہے کہ سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا کہ ’’ کیا آج شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ ‘‘

.ایک اور پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’ کیا خواجہ آصف اور احسن اقبال آج پاکستان چھوڑ جائیں گے؟ ‘‘

اس سے قبل سینئر صحافی عامر متین نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ ’’ ایک دھماکہ خیز خبر آنے کو ہے، بڑا دھماکہ ‘‘



Source link