9

’’ پہلی بار تاجرپر اعتماد کِیا اور دھوکہ کھایا۔۔۔ ‘‘ 12 اکتوبر کو جب نواز شریف ’ این آر او‘ کر کے بھاگے تو نوابزادہ نصر اللہ اور سید غوث علی شاہ کے کیا الفاظ تھے؟ یوم ِ سیاہ منانے والی پوری (ن) لیگ کو آئینہ دکھا دیا گیا


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج 12 اکتوبر ، پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں مارشل لاء لگا دیا گیا تھا، اسکے بعد حکومت میں آنے کے باوجود ن لیگ آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی

ہے، آج ہی کے دن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بیانات جاری کیے گئے ، ایسے میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی میدان میں آئے اور پیغام جاری کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ ’’ آج12اکتوبرہے۔بیس سال قبل بھی اسی دن جمہوریت پرشبخون ماراگیا۔ت بھی دو تہائی اکثریت سےمنتخب وزیراعظم کو معزول کیاگیااس پراپنےدفترمیں بیٹھےطیارہ ہائی جیک کرنےکاالزام لگایا گیا۔وعدہ معاف گواہ بھی بنائے گئےاورکئی عمرقیدکی سزائیں دی گئیں‘‘۔

حسین نواز کے اس بیان پر سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے اور ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا، اپنے بیان میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’ آج12اکتوبر،ہم ڈیل کرکےیوں بھاگےکہ نوابزادہ نصراللہ بولے”پہلی بار تاجرپراعتمادکیا،دھوکہ کھایا،ہم ڈیل کرکےیوں بھاگےکہ ابو کےساتھ والےسیل میں قیدغوث علی شاہ بولے”ساتھ لیجاناچھوڑیں،جاتےہوئےبتاہی دیتے،اور آج12اکتوبر،اپنی جگہ ماریں کھانےوالےجاویدہاشمی کاوہ حشرکیا کہ12اکتوبربھی حیران‘‘۔



Source link