12

’’ عمران خان لفافے تقسیم نہیں کرتا۔۔۔‘‘ منصور علی خان کو وزیر اعظم کے خلاف سوال کرنا مہنگا پڑ گیا، پاکستانی سینئر اینکر پر ٹوٹ پڑے


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن منصور علی خان کو اکثر دیکھا جاتا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں اور آئے روز صوبائی و وفاقی حکومت کی جا نب سے کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کرتے دکھائی دیتے ہیں، منصور علی خان کا ایک انوکھا اسٹائل میرے کپتان بھی بہت مشہور

ہوا، حال ہی میں منصور علی خان کی جانب سے ایک پول (سوالنامہ) بنایا گیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے مانگی کہ وزیر اعظم عمران خان کی اس وقت سب سے بڑی غلطی کیا ہے، منصور علی خان کی جانب سے 4 آپشن بھی دیئے گئے ، جن میں پہلا آپشن تھا، عثمان بُزدار کا انتخاب، دوسرا آپشن تھا وفاقی وزراء کا انتخاب، تیسرا آپشن تھا گُڈ گورننس ، ہوم ورک کی کمی، چوتھا آپشن تھا یوٹرن لیان۔

منصور علی خان کے اس پول پر پاکستانی صارفین پھٹ پڑے اور سینئر ینکر پرسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، سالار سلطان زئی نامی صارف نے منصور علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اصل آپشن تو آپ نے لکھا ہی نہیں، لفافے تقسیم نہ کرنا ‘‘

ایک اور صارف شعیب حسن خان نامی صارف نے لکھا کہ ’’ میڈیا کو لگام نہیں ڈالی، یہ سب سے بڑی غلطی ہے‘‘۔

ایک اور ٹوئٹر ہینڈ منہ پھٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’’ ابھی تک کرپٹ لوگوں سے ریکوریاں کر کے کہ انہیں پھانسیاں نہیں دیں، دوسرا ابھی تک میڈیا کا احتساب شروع نہیں ہوا، عمران خان پلیز یہ بھی نوٹ کر لیں ‘‘۔

ایک اور حبیب الرحمان نامی صارف نے لکھا کہ ’’ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے صحافیوں کو نہ خریدنا سب سے بڑی غلطی ہو سکتی ہے ‘‘۔



Source link