6

حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے، مولانا فضل الرحمان


بلاول اپنا برخوردار ہے اس کی ہر ادا ہمیں پسند ہے، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

بلاول اپنا برخوردار ہے اس کی ہر ادا ہمیں پسند ہے، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

ڈی جی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے اور ایک شخص کو میں کشمیر کاہری سنگھ کہتا ہوں۔

ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے آج کشمیر میں جو شو کیا اس میں ٹیچر ، سرکاری ملازمین اور پٹواری شریک تھے جب کہ آزادی مارچ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مشاورت کا عمل جاری ہے اب تک ہم نے 15 ملین مارچ کئے ہیں جس میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے شرکت کیے لیکن ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، جتنے بھی مارچ کئے اس وقت سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں تھیں اس کے باوجود مارچ کامیاب رہے، تحریکیں گرفتاریوں سے نہیں رکتیں، یہ سیلاب جب چلتا ہے تو رکتا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کی آزادی مارچ میں شرکت؛ فضل الرحمن نواز شریف کے منتظر

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول اپنا برخوردار ہے اس کی ہر ادا ہمیں پسند ہے جب کہ چیف جسٹس نے صحیح کہا ہے کہ نیب انتقامی ادارہ جس کے ذریعے احتساب کے نام پر مخالفین کو تنگ کیا جارہے۔





Source link