7

میں عمران خان کا سپاہی بن کر کام کرتا رہا اور اب ۔۔۔۔ مستعفی ہونے کے بعد شہباز گل نے ناقابل یقین ٹویٹ کر دیا


لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستعفی ترجمان شہباز گل کا استعفیٰ دینے کے بعد اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، پاکستان کی خدمت کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ

کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے جو انشاءاللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں، وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پاکستان زندہ باد۔مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے جو انشاءاللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گےپاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں!وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں!پاکستان زندہ باد!۔خیال رہے عون چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر آصف محمود کو تعینات کر دیا گیا تھا۔پنجاب کی کابینہ میں جہاں اُکھاڑ پچھاڑ ہو رہی ہے وہیں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔جبکہ ایک طرف جہاں پنجاب کابینہ میں اُکھاڑ پچھاڑ ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے ائیرپورٹ روانہ ہوئے جہاں وہ براستہ مسقط عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔



Source link