12

کشمیر پر عالمی مسلم برادری کی خاموشی کی وجہ کیا دراصل کیا ہے ؟ معروف صحافی سلیم صافی کا پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف


اسلام آباد (ویب ڈسیک ) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت ہر اسلامی ملک اپنے اپنے مفادات کودیکھ رہاہے اور کسی ملک کی پالیسی اسلام کے تابع نہیں ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ہر اسلامی ملک اپنے مفادات کودیکھ رہا ہے

اور کسی ملک کی پالیسی اسلام کے تابع نہیں ہے بلکہ مذہب کو صرف ٹول کے طور پردیکھا جاتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ مسلمان ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور بھارت کے ساتھ ان کے اپنے تعلقات ہیں ، سب اپنے مفادات کودیکھتے ہیں۔ سلمان صافی نے کہا کہ سعودی عرب میں اس سال خطبہ حج میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ، متعدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیے جانے کی اطلاعات، حملہ شوپیاں کے علاقے میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سکت ترین کرفیو کے باوجود بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں بھارتی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔ جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے بھارتی سرکار نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال میں اپنی ہٹ دھرمیوں اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک مرتبہ پھر جارحیت پر اُتر آیا ہے۔اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا

کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتیفوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل ہو گا۔اس سے قبل بھارت کی گھناؤنی سازش کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ جارحیت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اب نئے ڈرامے کی تیاری کر لی ہے۔ جس کے تحت بھارتی فوج نے اپنے ہی علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی۔ اس حوالے سے مقبوضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈا لگا کر جعلی جھڑپ کی تیاری کر لی گئی ہے۔بھارت کے گھناؤنی منصوبہ بندی کے مطابق اس جعلی کارروائی کو بعد میں لائن آف کنٹرول کے اُس پار آپریشن قرار دیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بھارتیفوج لائن آف کنٹرول پر خود ساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔



Source link