15

’’خان صاحب آپ بھی بہنوں بیٹیوں والے ہو ، بس اتنا خیال کر لینا۔۔۔۔‘‘ شہباز شریف وزیراعظم عمران خان کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے


لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائد شہباز شریف نے کہا ہے کہعظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن اسمبلی عظمی بخاری کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔شہباز شریف نے پولیس کی بدسلوکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک اور افسوسناک عمل ہے،عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ماؤں بہنوں کو عزت دی اور احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیاسی ورکرزخواتین پر تشدد کیاجارہا ہے،عظمی بخاری کو ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی،ایک سادہ کاغذ پر جعلی رپورٹ بنا کر دینا بزدلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت سے اب سیاسی خواتین ورکرز بھی محفوظ نہیں رہی، رکن اسمبلی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ابھی تک کاروائی نہیں گئی،مسلم لیگ (ن)اس اہلکار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عید کے دن شریف خاندان کیلئے گرین زون بنے گا، گرین زون میں نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی، کشمیر ایشوسے متعلق امریکا کیلئے وفدکی قیادت فاروق ایچ نائیک،اوآئی سی کیلئے وفد کی قیادت راجا ظفرالحق، اور یورپ کے وفد کی قیادت سینیٹرمشاہد حسین سید کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جانے والے سینیٹر ز کے وفد کی قیادت پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، اوآئی سی جانے والے وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے راجا ظفرالحق، اور یورپ کے وفد کی قیادت سینیٹرمشاہد حسین سید کریں گے۔مسلم لیگ ن کیلئے عید پر نیب کی طرف سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عید کے دن شریف خاندان کیلئے گرین زون بنے گا، گرین زون میں نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی شریف خاندان کو کہا گیا ہے کہ عید کے دن آپ کیلئے گرین زون بنے گااور نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی۔



Source link