66

وزیر اعلیٰ کا بڑا کھڑاک : معمر شخص کو لاک اپ کرنا لیڈی پولیس آفسر کو مہنگا پڑ گیا، عثمان بزادار نے اب تک کا انتہائی قدم اٹھا لیا



لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عارف والا میں پولیس کی کھلی کچہری کے دوران خاتون ڈی پی او کی جانب سے بزرگ تاجر رہنما کو گرفتار کرنے کے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی کھلی کچہری

میں انجمن تاجران کے مرکزی صدر 70 سالہ صوفی عبدالرشید نے پولیس کے خلاف شکایت کی تھی ۔ پولیس نے تاجر رہنما کو میٹنگ کے بہانے بلا کر گرفتار کیا اور اس پر چوری، کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال شارک کمال کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : شریف برادران کی حالت خراب، بستر سے اٹھنے کے قابل نہ رہے،ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد کیا مشورہ دیدیا؟
یہ خبر پڑھیں : منتیں کی جا رہی ہیں کچھ لے لو اور۔۔ نواز شریف نے سعودی عرب ، زرداری نے لندن جانے کیلئے حکومت کو کیا پیش کش کر دی؟ پی ٹی آئی وزیر کے سنسنی خیز انکشاف
یہ خبر پڑھیں : زینت امان، ریکھا،جمائماتو کچھ نہیں ،کپتان پر کونسے اسلامی ملک کی ملکہ مرتی تھی؟عمران نے سعودی شاہ کی کس پیشکش کو ٹھکرا دیا ؟سنسنی خیز انکشافات ،جان کر آپ بھی کپتان کے دیوانے ہو جائیں گے





Source link