16

ترکی کی عراق میں اپنے سفارتی اہلکار کے قتل پر کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر فضائی حملے


فضائی حملوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔ ترکی وزرات خارجہ فوٹو : فائل

فضائی حملوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔ ترکی وزرات خارجہ فوٹو : فائل

اربل: ترکی نے عراق میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں اپنے ایک سفارتی اہلکار کے قتل پر کرد تنظیم ’پی کے کے ‘ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی فضائیہ نے عراقی کردستان میں کرد علیحدگی پسند جماعت ’ پی کے کے‘ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی حملے میں اس علاقے میں ترکی کے وائس کونسل کے قتل کے ردعمل پر کی گئی۔

ترکی کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی کردستان میں ترکی کے وائس کونسل کے قتل میں کرد تنظیم ’ پی کے کے‘ ملوث ہے جس پر تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں غار، زیر زمین پناہ گاہوں اور شہر کے باہر ٹریننگ کیمپوں پر بمباری کی گئی۔ ترکی پہلی ہی ’پی کے کے‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں کردوں کے زیر انتظام اس علاقے کی حکمراں جماعت ’کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی‘ کے ترکی کے ساتھ خوشگوار سیاسی، سفارتی اور تجارتی مراسم قائم ہیں اور کرد حکمراں جماعت بھی کرد علیحدگی پسند ’پی کے کے‘ کی سرگرمیوں کی سخت ناقد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق میں کردستان کے دارالحکومت اربل کے ایک ریسٹورینٹ میں ترکی کے وائس کونسل کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، وائس کونسل کی اگلی نشست پر بیٹھے عراقی فیملی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک عراقی شہری بھی ہلاک ہوا تھا۔





Source link