19

کابل یونیورسٹی میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 33 زخمی


کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی- فوٹو: افغان میڈیا

کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی- فوٹو: افغان میڈیا

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں کابل یونیورسٹی میں اس وقت زور دار دھماکے کی آواز آئی جب طلبہ صبح کے وقت امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے اندر موجود تھے، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشیویشناک بتائی جارہی ہے۔

ترجمان افغان وزارت صحت وحید اللہ میئر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس وقت طلبہ کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دوسری جانب کابل پولیس نے دھماکے کی وجہ مقناطیسی بم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے قریب پہلے سے ہی مقناطیسی بم نصب کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ادھر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔





Source link